ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل :جے ڈی نائک ابھیمانی بلگا (ر)کے نئے دفتر کا افتتاح

بھٹکل :جے ڈی نائک ابھیمانی بلگا (ر)کے نئے دفتر کا افتتاح

Thu, 06 Jul 2017 20:21:02    S.O. News Service

بھٹکل:6/جولائی (ایس اؤنیوز)جے ڈی نائک ابھیمانی بلگا (ر)اتراکنڑا کے نئے دفتر کا سنئیر لیڈر ڈی بی نائک نے افتتاح کرنےکے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جے ڈی نائک ابھیمانی بلگا کی طرف سے آئندہ دنوں میں تعلیم اور صحت کے میدان میں نمایاں کام انجام دئیے جارہے ہیں، معاشی طورپر پسماندہ عوام کو لاکھوں روپئے کی لاگت سے آپریشن کے لئے امداد فراہم کرنا سماجی سطح پر ستائشی اقدام ہے۔ ابھیمانی بلگا کی طرف سے ایسے کئی سماجی خدمات انجام دئیے جانےکی خواہش کا اظہار کیا۔

بی جے پی اتراکنڑا ضلع نگراں کار وکرمادتیا تنگل، بی جےپی ضلع صدر کے جی نائک، نامدھاری سماج کے صدر ایم آر نائک، ساگر ضلع پنچایت ممبر راج شیکھر گالی پور، بھٹکل تعلقہ پنچایت کے سابق صدر پرمیشور دیواڑیگانے موقع کی مناسبت سے خطاب کیا۔ ڈائس پر اُڈپی ضلع پنچایت کے سابق صدر شنکر پجاری ، سریش نائک، ڈاکٹر لکشمیش، سماجی کارکن نذیر قاسمجی، بی جے پی یوتھ مورچہ کے صدر لکشمن نائک، سوشیل ایم نائک، سچن نائک، سنیل بی نائک، گوند نائک، کرشنا نائک ، اننت نائک، منجپا نائک مرڈیشور وغیرہ موجود تھے۔ ابھیمانی بلگا کے ضلعی صدر ناگیش دیواڑیگا نے پروگرام کی صدارت کی۔ وشنونائک مرڈیشور نے شکریہ اداکیا۔


Share: